Ads

بھارتی فوج نے نومبر میں 28 کشمیریوں کو شہید کیا

بھارتی فوج نے نومبر میں 28 کشمیریوں کو شہید کیا

 سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشتگردی کے نتیجے میں گزشتہ ماہ کے دوران 28 کشمیری شہید اور 100 زخمی ہوگئے۔

کشمیر میڈیا سروس نے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے حوالے سے ماہ نومبر کی رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق گزشتہ مہینے بھی قابض فوج نے مظالم کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے 28 کشمیریوں کو شہید کردیا۔ بھارتی مظالم کے نتیجے میں 3 خواتین بیوہ اور 8 بچے یتیم ہوگئے جب کہ نہتے مظاہرین پر پیلٹ گن، فائرنگ، آنسو گیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج سے خواتین اور بچوں سمیت 98 افراد شدید زخمی ہوئے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 5 نوجوان شہید

بھارت نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران گھر گھر تلاشی  کے نام پر چادر اور چار دیواری کے  تقدس  کو بھی پامال کرتے ہوئے 106 معصوم شہریوں کو گرفتار کرکے نامعلوم حراستی مراکز منتقل کردیا۔ اس کے علاوہ مختلف کارروائیوں کے دوران وادی بھر میں 63 گھروں میں توڑ پھوڑ کی اور انہیں نقصان پہنچایا گیا جب کہ خواتین کے ساتھ بدسلوکی کے واقعات بھی سامنے آئے۔

The post بھارتی فوج نے نومبر میں 28 کشمیریوں کو شہید کیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2Ax3EvB

via Blogger http://ift.tt/2iv3ePg
December 01, 2017 at 03:29AM
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment