ممبئی: بالی ووڈ میں انٹری کے خواہشمند اور کردار کو بہترین انداز میں ڈھالنے کے لیے اداکار خوب محنت کرتے ہیں اور جب بات آئے وزن میں کمی کی تو یہ بالی ووڈ میں ترقی کے لیے اہم جزسمجھا جاتا ہے اس لیے ایسے بھی اداکارہیں جنہوں نے اپنی کامیابی کا جھنڈا گاڑنے کے لیے وزن میں حیرت انگیز طور پر 30 کلوتک کمی کرکے مداحوں کو حیران کردیا۔
سوناکشی سنہا
بالی ووڈ فلم دبنگ سے کیریرکا آغاز کرنے والی اداکارہ سوناکشی سنہا کا وزن 94 تھا، کیونکہ وہ باہر کا کھانا بہت شوق سے کھاتی تھیں اور ورزش سے بہت دورتھیں، تاہم جب انہوں نے بالی ووڈ میں انٹری کا فیصلہ کیا تو انہوں نے سخت ڈائٹ اور ورزش کی مدد سے اپنا وزن 30 کلو کم کیا۔
سونم کپور
بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور بھی بالی ووڈ میں انٹری سے قبل خاصی موٹی تھیں اور ان کا وزن 86 کلو تھا، انہوں نے بھی حیرت انگیز طور پر 35 کلو وزن میں کمی کر کے بالی ووڈ میں انٹری دی، اداکارہ اب اپنی ڈائٹ کو بہت اچھی طرح فالو کرتی ہیں۔
پرینیتی چوپڑا
اداکارہ کا وزن بھی 86 کلو تھا تاہم سخت ڈائٹ اور ورزش کی مدد سے انہوں نے اپنے وزن میں 30 کلو سے زائد کمی کی۔
ارجن کپور
بالی ووڈ میں اداکاری سے محظوظ کرنے والے اداکارارجن کپورکا وزن اداکاروں میں سب سے زیادہ 170 کلوتھا لیکن جب انہوں نے بالی ووڈ میں انٹری کی ٹھانی تو انہوں نے حیران کن طورپر68 کلووزن کم کیا۔ اداکار اپنی ڈائٹ میں پروٹین، انڈے اورابلی ہوئی یا گرلڈ چکن اورمچھلی کھاتے ہیں۔
زرین خان
بالی ووڈ اداکارہ زرین خان بچپن سے ہی موٹی تھیں اورفلموں میں آنے سے قبل ان کا وزن 100 کلو تھا، جس کے بعد ایک سال کے دوران انہوں نے اپنا 43 کلو وزن کم کیا۔ اداکارہ پروٹین ڈائٹ فالوکرتی ہیں اور پانی بہت زیادہ پیتی ہیں۔
The post 30 کلوسے زیادہ وزن کم کرنے والے اداکار appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2C0TSiH
0 comments:
Post a Comment