گوہاٹی: بھارت میں ایک اسکول کے 3 اساتذہ نے 88 طالبات کو سزا کے طور پر دیگر طالبات کے سامنے زبردستی بے لباس کردیا جب کہ پولیس نے اساتذہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست ارونا چل پردیش کے ایک گرلز اسکول میں چھٹی اور ساتویں جماعت کی 88 طالبات کو برہنہ کرنے کا گھناؤنا واقعہ پیش آیا، واقعے کا علم متاثرہ طالبات کے اہل خانہ کو ہوا تو انہوں نے ایک طلبا تنظیم سے رجوع کیا جس نے تینوں اساتذہ کے خلاف ایف آئی آر درج کرادی ہے۔
پولیس ایف آئی آر کے مطابق 3 اساتذہ نے 88 طالبات کو اس وقت سب کے سامنے کپڑے اتارنے پر مجبور کیا جب انہیں ایک پرچہ ملا جس پر ہیڈ ماسٹر اور دیگر طالبات کے بارے میں بیہودہ الفاظ درج تھے، سزا کے طور پر اساتذہ نے تمام طالبات کو جبراً بے لباس کردیا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں؛ بھارت میں استاد نے 70 روپے کیلیے 2 لڑکیوں کو برہنہ کردیا
مقامی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے ایف آئی آر درج کرائے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کیس ویمن پولیس اسٹیشن ٹرانسفر کردیا ہے اب اساتذہ و طالبات سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔ طلبا تنظیم نے طالبات کو بے لباس کیے جانے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی معاملہ تھا تو اسکول انتظامیہ نے طالبات کے والدین سے بات کیوں نہیں کی۔
اس حوالے سے ارونا چل پردیش کانگریس کمیٹی نے بھی اساتذہ کے اقدام کی سخت مذمت کرتے ہوئے ملوث اساتذہ کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عمل بچوں کے تحفظ کے لیے بنائے گئے قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
The post بھارت میں اساتذہ نے 88 طالبات کو برہنہ کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2zUzgMg
0 comments:
Post a Comment