اسلام آباد: سعودی عرب نے پاکستانی عمرہ زائرین کے لیے بائیو میٹرک تصدیق کی شرط بحال کردی ہے جس کا اطلاق 4 دسمبر سے ہوگا۔
سعودی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سے عمرہ کے لیے جانے والے زائرین کے لیے بائیو میٹرک تصدیق کی شرط بحال کردی گئی ہے جس کا اطلاق 4 دسمبر سے ہوگا تاہم 45 سال سے زائد عمر کے افراد غیر معینہ مدت کے لیے شناختی کارروائی سے مستثنیٰ ہوں گے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : عمرہ زائرین کے لیے بائیومیٹرک شرط ختم کی جائے
ترجمان سعودی سفارت خانے کے مطابق 12سال سے کم عمر بچوں کو بھی بائیومیٹرک تصدیق سے استثنیٰ حاصل ہوگا جب کہ پیر سے عمرہ ویزا کے لیے درخواست گزاروں کو انگلیوں کے نشانات دینا ہوں گے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : حج وعمرہ زائرین کیلیے پاکستان میں ہی فنگر پرنٹس کی لازمی پابندی
واضح رہے کہ فنگر پرنٹس کی تصدیق کے لیے رش کے باعث سعودی حکومت نے پاکستانی عمرہ زائرین کی شناختی کارروائی ایک ماہ کے لیے موخر کی تھی۔
The post پاکستانی عمرہ زائرین پر بائیو میٹرک تصدیق کی پابندی بحال appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2zTOsJm
via Blogger http://ift.tt/2zEy4s8
December 01, 2017 at 12:39AM
0 comments:
Post a Comment