Ads

ملتان میں ڈاکوؤں کی خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی

ملتان: متیتل روڈ پر ڈاکوؤں نے گھر میں ڈکیتی کے دوران خاتون کوزیادتی کا نشانہ بناڈالا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملتان کے تھانہ پیتل ماڑی کی حدود میں متیتل روڈ پر 5 مسلح ڈاکو صبح سویرے ذوالفقار نامی شخص کے گھر میں گھس گئے۔ ڈاکوؤں نے پہلے ذوالفقار کو کمرے میں بند کرکے گھر سے نقدی اوردیگر قیمتی سامان اکٹھا کیا اور پھر اس کی 25 سالہ بیوی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد فرار ہوگئے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پسند کی شادی کرنے پر خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی

پولیس نے واقعے کی اطلاع ملنے پر قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔ زیادتی کا نشانہ بننے والی خاتون کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس کا طبی معائنہ کیا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ ذوالفقار کی مدعیت میں مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: چیف جسٹس کا کمسن ملازمہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا نوٹس 

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مدعی کے مطابق ڈاکو گھر سے 30 ہزار روپے نقد اور ایک لاکھ روپے کا دیگر قیمتی سامان لے گئے ہیں، واقعے کی مخلتف پہلوؤں سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

The post ملتان میں ڈاکوؤں کی خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2zGdUND
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment