Ads

واٹس ایپ پر تضحیک آمیز پیغام بھیجنے پر خاتون کو لاکھوں روپے جرمانہ

ریاض: کویت میں واٹس ایپ پر تضحیک آمیز پیغام بھیجنے والی خاتون پر 3 ہزار دینار یعنی (10لاکھ پاکستانی روپے) جرمانہ عائد کردیا گیا۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق کویتی خاتون کو اپنے دوست کو واٹس ایپ پر بےعزتی کرنا مہنگا پڑگیا، خاتون نے دوست کو پیغام بھیجا جس میں لکھا کہ ’تم میں شرم نام کی کوئی چیز نہیں، تمہیں شرم آنی چاہیے ،لگتا ہے کہ والدین نے تمہاری تربیت ٹھیک سے نہیں کی‘۔ جب یہ پیغام دوست نے پڑھا تو اس نے ملکی  سائبر کرائم بیورو کو اس کی رپورٹ کردی۔

یہ بھی پڑھیں: موزے کی بدبو پر بھارتی شہری گرفتار

سائبر کرائم بیورو نے شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے تضحیک کرنے پر خاتون کو جرمانے کا نوٹس بھیج دیا، جرمانے کی اتنی بڑی رقم دیکھ کر خاتون چونک گئی اور اس کے ہوش اڑ گئے۔

کویت سمیت خلیجی ریاستوں میں سوشل میڈیا پر کسی کی بے عزتی کرنے اور توہین آمیز مواد شیئر کرنے کو سنجیدہ نوعیت کے جرائم سمجھ کر سخت سزاؤں کے ساتھ ساتھ بھاری جرمانے عائد کیے جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سعودی جج نے 2 خواتین کو واٹس ایپ پر ایک دوسرے کی توہین کرنے پر 10،10 کوڑے مارنے کی سزا سنائی تھی۔

The post واٹس ایپ پر تضحیک آمیز پیغام بھیجنے پر خاتون کو لاکھوں روپے جرمانہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2AsaEHF
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment