Ads

فلسطین نے بھارت کے دباؤ پر پاکستان سے اپنا سفیر واپس بلالیا

فلسطین نے بھارت کے دباؤ پر پاکستان سے اپنا سفیر واپس بلالیا

 اسلام آباد: فلسطین نے بھارت کے دباؤ پر پاکستان میں تعینات اپنے سفیر ولید ابوعلی کو واپس بلالیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جمعے کو راولپنڈی کے لیاقت باغ میں دفاع پاکستان کونسل کے زیر اہتمام مقبوضہ بیت المقدس کے حمایت میں ریلی نکالی گئی جس میں کالعدم جماعت الدعوۃ کے امیر حافظ سعید اور فلسطینی سفیر ولید ابو علی نے بھی شرکت کی جس پر بھارت نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے فلسطینی اتھارٹی سے احتجاج کیا۔ فلسطینی اتھارٹی نے بھارتی دباؤ پر اپنے سفیر ولید ابو علی کو پاکستان سے  واپس بلا لیا ہے۔

فلسطینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں مقبوضہ بیت المقدس کی حمایت میں نکالی جانے والی ریلی میں وہ لوگ بھی موجود تھے جن پر دہشت گردی کا الزام ہے اور ہم اس ریلی میں فلسطینی سفیر کی شرکت کو ایک نادانستہ غلطی تصور کرتے ہیں اور اسی غلطی کے باعث صدر محمود عباس نے حکم دیا ہے کہ پاکستان میں تعینات فلسطینی سفیر کو فورطور پر وطن واپس بلالیا جائے۔

پاکستان میں نکالی گئی بیت المقدس حمایت میں فلسطینی سفیر ولید ابو علی کی شرکت کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری ہونے کے بعد بھارتی وزارت خارجہ نے شدید ردِعمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حافظ سعید کی موجودگی میں ہونے والی کانفرنس میں فلسطینی سفیر کی شرکت ناقابل قبول ہے ہم نے اس کی شکایت بھارت میں تعینات فلسطینی سفیر عدنان ابو الحیجا سے کردی ہے۔

بھارت میں تعینات فلسطینی سفیر عدنان ابو الحیجا کا کہنا ہے کہ ولید ابو علی نے جو کچھ  کیا وہ ہماری حکومت کو بالکل قبول نہیں ہے، ہمارے بھارت  کے ساتھ  بہت قریبی تعلقات ہیں اور ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمیشہ بھارت کی حمایت کی ہے۔

دوسری جانب پاکستانی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ بیت المقدس کے حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیان کے خلاف پاکستان میں درجنوں ریلیاں نکالی گئیں جن میں سے کئی میں فلسطینی سفیر نے شرکت کی ہے اور جس ریلی کو متنازعہ بنایا جارہا ہے وہ بھی بیت المقدس کے حق میں نکالی گئی تھی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور حافظ سعید سمیت 50 سے زیادہ مقررین نے خطاب کیا، جو تاثر بھارت کی جانب سے پیدا کیا جارہا ہے وہ سراسر غلط ہے کیوں کہ اقوام متحدہ کی قرادادوں میں شامل ہے کہ کسی شخص کی اظہار رائے کی آزادی سلب نہیں کی جا سکتی۔ پاکستان اپنی عوام اور فلسطینی سفیر کی بیت المقدس حمایت ریلی میں شرکت کا خیرمقدم کرتا ہے۔

The post فلسطین نے بھارت کے دباؤ پر پاکستان سے اپنا سفیر واپس بلالیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2DCnT95

via Blogger http://ift.tt/2zUSMn6
December 31, 2017 at 03:29AM
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment