Ads

کینیڈا میں نقاب پر پابندی کا قانون معطل

اوٹاوا: کینیڈا کی عدالت نے کیوبک صوبے میں نقاب پر پابندی کا قانون معطل کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  کینیڈا کی عدالت نے حکومت کی جانب سے واضح رہنما ہدایات ملنے تک نقاب پر پابندی کا قانون معطل کرنے کا حکم سنادیا۔ معطل قانون کو شہری آزادی کے کارکنوں نے مسلم خواتین کے خلاف تعصب قرار دیا تھا۔

نقاب کا قانون معطل کرنے کا حکم دیتے ہوئے جج بابک بارین نے کہا کہ حکومت کی جانب سے واضح گائیڈ لائنز سامنے آنے اور استثنیٰ دیئے جانے کی وضاحت تک یہ قانون معطل رہے گا۔ واضح رہے کہ رواں برس اکتوبر میں کینیڈا کے صوبے کیوبک کی حکومت نے قانون منظور کرکے اساتذہ، طالبات، پولیس، اسپتال اور دیگر شعبوں سے منسلک خواتین کے نقاب پہننے پر پابندی عائد کردی تھی۔

اگرچہ اس قانون میں کسی خاص مذہب کا ذکر نہیں کیا گیا تھا، تاہم اس معاملے پر بحث کا آغاز ہوگیا تھا کہ کیونکہ چہرے کا نقاب زیادہ تر مسلمان خواتین کرتی ہیں اس لیے کیوبک قانون مسلم خواتین کے خلاف تعصب قراردیا گیا تھا۔

The post کینیڈا میں نقاب پر پابندی کا قانون معطل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2izXVOS
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment