Ads

سیکیورٹی فورسزکی آپریشن رد الفساد کے تحت کارروائی، ایک مشکوک شخص گرفتار

 راولپنڈی:  سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے خفیہ اطلاعات کی روشنی میں سواں اڈے کے اطراف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران ایک مشکوک شخص کو حراست میں لے لیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق راولپنڈی کے علاقے سواں اڈے اوراس کے اطراف میں سیکیورٹی فورسزنے آپریشن رد الفساد کے تحت خفیہ اطلاع پرسرچ آپریشن کیا، کارروائی میں پاک فوج، رینجرز اور پولیس کے اہلکاروں نے حصہ لیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: آپریشن رد الفساد کے تحت کارروائیوں میں 2 دہشگرد ہلاک

سرچ آپریشن کے دوران 97دکانوں، 33 گھروں اور 5 ہوٹلوں کی مکمل تلاشی لی گئی جب کہ 37 افراد کے شناختی کوائف کی جانچ پڑتال بھی کی گئی۔ کارروائی کے دوران ایک مشکوک شخص کو حراست میں لیا گیا ہے جسے تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

The post سیکیورٹی فورسزکی آپریشن رد الفساد کے تحت کارروائی، ایک مشکوک شخص گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2E5EmUg
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment