Ads

روسی شہریوں کا ایڈز کو بیماری ہی تسلیم کرنے سے انکار

ماسکو: روس میں ایڈز کو ایک من گھڑت کہانی تصورکرنے والے ہزاروں ایچ آئی وی متاثرین نے ادویات کو ترک کردیا۔ 

ایڈز متاثرین کا ماننا ہے کہ ایچ آئی وی ایڈز نام کی کوئی بیماری وجود ہی نہیں رکھتی، اس خوف کو مغربی دنیا نے پیدا کیا ہے اور یہ ایک من گھڑت کہانی ہے۔ روسی حکومت کی جانب سے شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک آن لائن ویب سائٹ پر ایڈز کے حوالے سے مواد موجود تھا جس میں کہا گیا تھا کہ ایچ آئی وی ایڈز کا کوئی وجود نہیں ہے اور یہ کہ اس کو مغربی دنیا نے ایچ آئی وی ایڈز کی من گھڑت کہانی بنائی ہے تاکہ باقی دنیا میں خوف پیدا کیا جاسکے۔

روس کے شہر سینٹ پیٹربرگ کے معروف اسپتال بوٹکن کے سینئر ڈاکٹرکا کہنا ہے کہ ہزاروں ایچ آئی وی ایڈز متاثرین نے اس افواہ پریقین کرتے ہوئے ادویات کا استعمال ترک کردیا ہے جو انتہائی خطرناک ہے، نگہداشت میں نہ رہنے والے مریض لمبے عرصے تک اس مرض کے پھیلاؤ کا باعث بن سکتے ہیں اور آخرکار اس مرض ہی کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے جائیں گے۔ انھوں نے بتایا کہ حال ہی میں ایک 10 سالہ بچی اس موت کا شکار ہوئی کیونکہ اس کے خاندان کا ماننا تھا کہ ایچ آئی وی ایڈز کا کوئی وجود نہیں ہے۔

روسی حکام کی رپورٹ کےمطابق روس میں رواں سال کے پہلے 6 ماہ میں ایڈزسے یومیہ 80 افراد ہلاک ہوئے ہیں جب کہ گزشتہ سال میں یہ تعداد 50 افراد یومیہ تھی جس میں واضح اضافہ ہورہا ہے۔ ۔روس میں کل 9 لاکھ افراد ایچ آئی وی ایڈز سے متاثرہیں جب کہ ہر گھنٹے ایڈز کے10 نئے کیس سامنے آرہے ہیں۔ 

واضح رہے کہ دنیا بھرمیں ایچ آئی وی ایڈز کے پھیلاؤ اور اس سے ہونے والی اموات میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے جب کہ رواں سال مشرقی یورپ اورجنوبی ایشیا میں ایڈز کے مرض میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔ روس میں ایچ آئی وی ایڈز دنیا میں سب سے زیادہ تیزی سے پھیلنے والا مرض بن گیا ہے۔

روس میں ایڈز سے انکار کرنے والے افراد کے منظم گروہ اور پلیٹ فارم سوشل میڈیا پر کام کررہے ہیں۔ روس میں مقبول فیس بک جیسے ایک پلیٹ فارم وی کے پر ایسے کئی گروپس موجود ہیں جہاں لوگ ایڈز کی نفی میں تبادلہ خیال کرتے ہیں اور اپنی اپنی جانب سے من گھڑت ثبوت پیش کرتے ہیں۔

ڈاکٹروں کے مطابق ایسے افراد معصوم بچوں کو بھی ایڈز کی دوا نہیں دے رہے جو ان کے نزدیک سب بڑا مسئلہ ہے۔ دوسری جانب ایڈز کے خلاف لڑنے والے ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ وہ اب تک نہیں جانتے ہیں کہ ان باتوں سے کتنے لوگ متاثر ہوکر ایڈز یا ایچ آئی وی کا علاج چھوڑ چکے ہیں۔

The post روسی شہریوں کا ایڈز کو بیماری ہی تسلیم کرنے سے انکار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2AvvU1z
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment