Ads

پوپ فرانسس نے میانمار میں روہنگیا لفظ استعمال نہ کرنے کی وجہ بتادی

روم: کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے دورہ میانمار میں روہنگیا لفظ استعمال نہ کرنے کی وجہ بتادی۔

کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے دورہ میانمار میں روہنگیا لفظ استعمال نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ان سے کہا گیا تھا کہ لفظ روہنگیا استعمال کرنے سے ملک میں کشیدگی بڑھ سکتی ہے اور روہنگیا پناہ گزینوں کی واپسی کا دروازہ بند ہوسکتا ہے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلہ دیش سے اٹلی کے شہر روم واپس جاتے ہوئے پوپ فرانسس کا کہنا تھا کہ روہنگیا پناہ گزینوں سے ملاقات کی شرط پر میانمار اور بنگلا دیش کا دورہ کیا، دورے کا اصل مقصد میانمار حکام تک پیغام پہنچانا تھا۔ انھوں نے روہنگیا مسلمانوں کی حالت زار بیان کرتے ہوئے کہا کہ پناہ گزین بہت بری حالت میں ہیں جنہیں دیکھ کر میں آنسو ضبط نہیں کرسکا۔

اس سے قبل پوپ فرانسس نے بنگلہ دیش کے کاکس بازار کے مہاجر کیمپوں میں پناہ گزینوں سے خطاب کیا اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ پوپ فرانسس نے روہنگیا مسلمانوں سے کہا کہ وہ ان پر ظلم ڈھانے والوں کی طرف سے ان سے معذرت چاہتے ہیں، ان سب کی طرف سے جنہوں نے آپ کو تکالیف پہنچائیں، ان سب کی طرف سے جنہوں نے آپ کو نقصان پہنچایا، میں آپ سے معذرت چاہتا ہوں۔

The post پوپ فرانسس نے میانمار میں روہنگیا لفظ استعمال نہ کرنے کی وجہ بتادی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2BF5atm
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment