Ads

جماعت اسلامی کا نادرا کے خلاف دھرنے کا اعلان

کراچی: جماعت اسلامی نے 27 جنوری کو شہر قائد میں نادرا کے خلاف مہم اور دھرنے کا اعلان کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جماعت اسلامی کراچی نے قومی شناختی کارڈ بنانے کے ملک کے واحد ادارے نادرا کے خلاف مہم چلانے اور دھرنے کا اعلان کردیا ہے۔ جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ شناختی کارڈ بنوانے کے لئے ہر طبقے کر ذلیل کیا جارہا ہے اور نادرا پاکستانی شہریوں کو مشکوک بنانے کی کوشش میں مصروف عمل ہے اس لئے جماعت اسلامی نادرا کو راہِ راست پر لانے کے لئے باقاعدہ تحریک شروع کررہی ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: جماعت اسلامی کا فاٹا اصلاحات کیلئے اسلام آباد تک لانگ مارچ

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ نادرا کے خلاف دھرنوں کا آغاز کراچی سے شروع کیا جائے گا، 27 جنوری کو حسن اسکوائر پر دھرنا دیا جائے گا اور اس دھرنے کے دوران نادرا کے دفاتر کو نقصان نہیں پہنچائیں گے۔

The post جماعت اسلامی کا نادرا کے خلاف دھرنے کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2DBEASc
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment