Ads

ایم کیو ایم کے سابق رہنما سلیم شہزاد کا پارٹی بنانے کا اعلان

 کراچی: ایم کیو ایم کے سابق رہنما سلیم شہزاد نے اپنی نئی جماعت بنانے کا اعلان کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سٹی کورٹ کراچی میں ایم کیو ایم کے سابق بانی رہنما سلیم شہزاد ہنگامہ آرائی، جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے مقدمات کی سماعت کے لیے پیش ہوئے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلیم شہزاد نے ایک بار پھر اپنی پارٹی بنانے کا اعلان کردیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :سلیم شہزاد کو جیل میں طبی سہولیات نہ ملنے پر عدالت برہم

سلیم شہزاد کا کہنا تھا کہ 16 دسمبر کو اورنگی میں جلسہ کروں گا جس میں سقوط ڈھاکہ کے اسباب پر روشنی ڈالی جائے گی، جلسے میں اپنی پارٹی کا بھی اعلان کروں گا، اورنگی سے ہی انتخابات میں حصہ لوں گا، شہر کے باقی حلقوں سے بھی اپنی پارٹی کے امیدوار کھڑے کر​وں گا۔

سلیم شہزاد نے کہا کہ ان کی پارٹی میں نہ چائنا کٹنگ والے ہوں گے نہ ٹارگٹ کلرز بلکہ ڈرائی کلینرز بھی نہیں ہوں گے۔ واضح رہے کہ سلیم شہزاد 2 ماہ قبل بھی پارٹی بنانے کا اعلان کرچکے ہیں۔

The post ایم کیو ایم کے سابق رہنما سلیم شہزاد کا پارٹی بنانے کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2ABo0Uu
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment