Ads

اپنی سرزمین دہشت گردی کیلیے استعمال نہیں ہونے دیں گے، وزیراعظم

سوچی: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ اپنی سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہونے دیں گے۔

روس کے شہر سوچی میں جاری شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ سوچی میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کا خیر مقدم کرتے ہیں، شنگھائی تعاون تنظیم کا رکن ہونے پر فخر ہے اور امید ہے تنظیم خطے میں ترقی کے لیے کردار ادا کرتی رہے گی، اس کے علاوہ تنظیم تجارت، توانائی اور معاشی تعاون کے فروغ کے لیے اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔

وزیراعظم  نے کہا کہ سی پیک کی تکمیل شنگھائی تعاون تنظیم کے کردار کی عکاس ہے، اپنی سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہونے دیں گے جب کہ پاکستان افغانستان میں امن اور استحکام کا خواہاں ہے۔

The post اپنی سرزمین دہشت گردی کیلیے استعمال نہیں ہونے دیں گے، وزیراعظم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2ALtLiS
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment