Ads

ایم کیو ایم رہنما عمران فاروق قتل کیس میں اہم پیش رفت

 اسلام آباد: ایم کیوایم کے رہنما ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس میں وزارت داخلہ نے 3 اہم ملزمان کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی منظوری دے دی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق ایم کیوایم کے رہنما عمران فاروق قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ وزارت داخلہ نے 3 اہم ملزمان کے ریڈ وارنٹ اجراء کی منظوری دے دی۔ ملزمان میں انور حسین ، افتخار حسین اورکاشف کامران شامل ہیں، جن کی گرفتاری کیلئے ایف آئی اے انٹرپول سے رابطہ کرے گی جس کے لیے ضروری دستاویزات بھی مکمل کرلی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ ایم کیوایم کے رہنما ڈاکٹرعمران فاروق کو16 ستمبر2010 کو لندن کے علاقے ایج ویئرکی گرین لین میں ان کے گھر کے باہر قتل کیا گیا ۔ لندن پولیس کیس کی تحقیقات کررہی ہے جس کے دوران اب تک 7697 دستاویزات کی چھان بین اور 4556 افراد سے پوچھ گچھ کی جاچکی ہے۔

The post ایم کیو ایم رہنما عمران فاروق قتل کیس میں اہم پیش رفت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2zKK0rq
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment