Ads

پاک بحریہ نے خلیج عدن میں کئی روز سے پھنسی کشتی کو بچالیا

 کراچی: پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس ذوالفقار نے خلیج عدن میں کئی روز سے پھنسی کشتی کو بچالیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس ذوالفقارنے بحری گشت کے دوران خلیج عدن میں کئی روزسے پھنسی کارگو کشتی کو بچالیا۔ پی این ایس ذوالفقارنے خراب سمندری حالات میں 16 گھنٹے تک آپریشن کرنے کے بعد کشتی کو کھینچ کر بحفاظت ساحل کے قریب پہنچایا۔ بچائی گئی کشتی سفر کے دوران اپنی آپریشنل صلاحیت کھو چکی تھی اور مسافر کئی دنوں سے بغیر پینے کے پانی اور خوراک سمندر میں امداد کے منتظر تھے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ زمانہ امن و جنگ دونوں میں عسکری، سفارتی اور انسانی ہمدردی کے آپریشنز سر انجام دینے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے اور گزشتہ چند دنوں میں پاکستان نیوی کا کھلے سمندر میں یہ اس طرز کا دوسرا امدادی آپریشن ہے۔

The post پاک بحریہ نے خلیج عدن میں کئی روز سے پھنسی کشتی کو بچالیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2AozVlX
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment