Ads

پاکستان اسامہ بن لادن کی موجودگی سے لاعلم تھا، براک اوباما

نئی دہلی: سابق امریکی صدر براک اوباما کا کہنا ہے کہ ایبٹ آباد آپریشن کے دوران پاکستان اسامہ بن لادن کی موجودگی سے لاعلم تھا اور میرے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش نہ کیا جائے۔

بھارت میں ہندوستان ٹائمز کی دو روزہ 15 ویں لیڈر شپ سمٹ کے دوسرے روز سابق امریکی صدر براک اوباما سے صحافی نے سوال پوچھا کہ کیا اسامہ بن لادن سے لاعلم ہونا پاکستان کی نااہلی تھی یا القاعدہ سربراہ کو جان بوجھ کر نظر انداز کیا گیا۔ اوباما نے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان  اسامہ بن لادن کی موجودگی سے لاعلم تھا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پاکستانی حکومت اسامہ بن لادن کی موجودگی سے لاعلم تھی

اوباما نے صحافیوں سے کہا کہ آپ اپنے الفاظ سے مجھے خطرے میں ڈالنا بند کریں اور میڈیا مجھے لفظوں کے جال میں نہ پھنسائے، امریکا کے پاس اس بات کے کوئی شواہد نہیں کہ پاکستان کی حکومت اسامہ بن لادن کی موجودگی سے واقف تھی، جبکہ آپریشن سے قبل امریکا نے اسامہ بن لادن کا سراغ لگانے اور تمام معلومات اکٹھی کرنے کے لیے جامع کوششیں کی تھی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: اسامہ بن لادن کی وصیت منظرعام پر آ گئی

اوباما نے مزید کہا کہ پاکستان کئی معاملات میں امریکا کا پارٹنر ہے، لیکن یہ بھی سچ ہے کہ وہاں بعض ایسے عناصر بھی ہیں جو ہمارے اچھے پارٹنر نہیں ہیں۔ اوباما نے ان عناصر کی مزید وضاحت کرنے سے انکار کردیا۔ واضح رہے کہ 2011 میں ایبٹ آباد میں امریکی آپریشن کے دوران القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کو ہلاک کردیا گیا تھا۔

The post پاکستان اسامہ بن لادن کی موجودگی سے لاعلم تھا، براک اوباما appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2AjUy4X
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment