Ads

چین اور پاكستان انسانیت كی فلاح وبہبود كیلئے كوششیں كررہے ہیں، گورنر بلوچستان

کوئٹہ: گورنر بلوچستان محمد خان اچكزئی نے كہا ہے كہ چین اور پاكستان انسانیت كی فلاح وبہبود كے لئے مشتركہ كوششیں كررہے ہیں۔

گورنر بلوچستان نے چین اور پاكستان كے ریڈ كریسنٹ سوسائٹی كے نمائندوں پر مشتمل ایک وفد سے بات چیت كرتے ہوئے کہا کہ چین اور پاكستان انسانیت كی فلاح وبہبود كے لئے مشتركہ كوشش كررہے ہیں جس سے دونوں ممالک نہ صرف ایک دوسرے كے تجربات سے استفادہ حاصل كریں گے بلكہ اس سے دكھی انسانیت كی خدمت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

محمد خان اچکزئی نے كہا كہ ضروری ہے كہ قدرتی آفات كے دوران عوام میں ان آفات كے خطرات كو كم كرنے اور اس صورتحال سے نمٹنے كے لئے اس كی افادیت اور آگاہی كو زیادہ سے زیادہ اجاگر كیا جائے۔ انہوں نے چائینیز ریڈ كراس فاؤنڈیشن كی جانب سے گوادر میں  لوگوں كو طبی سہولیات فراہم كرنے كے لئے قائم كردہ اسپتال كو خوش آئند قراردیتے ہوئے كہا كہ مستقبل میں بلوچستان كے روٹس پر سی پیک كے تحت مزید اسپتال قائم كرنے سے عوام الناس كو طبی سہولیات كی فراہمی كی راہ ہموار ہوگی۔

اس موقع پر چائینیز ریڈ كراس فاؤنڈیشن كے سربراہ نے گورنر بلوچستان كو اپنے ادارے كی كاركردگی سے آگاہ كیا اور انہیں گوادر میں نئے تعمیر شدہ اسپتال كے افتتاح كرنے كی دعوت دی۔

The post چین اور پاكستان انسانیت كی فلاح وبہبود كیلئے كوششیں كررہے ہیں، گورنر بلوچستان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2BDXtDQ
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment