اسلام آباد: ن لیگ کی قیادت نے سعودی عرب میں ڈیرے ڈال لئے جب کہ قیادت کی سعودی عرب میں موجودگی نے ملکی سیاست میں ہلچل مچادی ہے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق (ن) لیگ کی قیادت کی سعودی عرب میں موجودگی نے ملکی سیاست میں ہلچل مچادی ہے، اپوزیشن کونئے این آراوکی بوآنے لگی۔ سابق وزیراعظم نوازشریف اورشہبازشریف ریاض میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے، ادھر اپوزیشن کونئے این آراو کا شک ہے۔
مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سینیٹر پرویز رشید کہتے ہیں کہ عمران خان اور ان کے حواری نواز شریف کے دورہ سعودی عرب پر خاموشی اختیار کریں، ان کے غیر ذمہ دارانہ تبصرے پاکستان کے لئے مسائل میں اضافے کرسکتے ہیں۔
میڈیا کو جاری بیان میں سینیٹر پرویز رشید نے یہ بھی کہا کہ نوازشریف کے دورہ سعودی عرب کوذاتی یا جماعتی مقاصد کے لئے قراردینا دو برادر ریاستوں کے درمیان تعلقات کی نوعیت سے ناواقف اور بین الاقوامی رشتوں کی اہمیت سے بے خبر کھلاڑی ہی کا کام ہے، وہی ایسا کرسکتے ہیں جو اپنی ہر ملاقات کو جیبیں کاٹنے کے لئے استعمال کرتا ہو وہ قومی مفاد کے لئے کی جانے والی ملاقاتوں کو سمجھ ہی نہیں سکتا۔
The post (ن) لیگ کی قیادت کی آج سعودی ولی عہد سے اہم ملاقات appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2lpf1Nt
via Blogger http://ift.tt/2CiKFXa
December 31, 2017 at 03:09AM
0 comments:
Post a Comment