Ads

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں کمی کی منظوری دے دی

 اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں 3 روپے 11 پیسےفی یونٹ کی کمی کی منظوری دے دی ہے تاہم اس کا اطلاق کے الیکڑک اور لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیپرا چیئرمین طارق سدوزئی کی سربراہی میں سینٹرل پاور پرچیز ایجنسی کی جانب سے بجلی کی قیمت میں ردو بدل کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 3 روپے 11 پیسے فی یونٹ کی کمی کی منظوری دے دی ہے۔ بجلی کی قیمتوں میں کمی نومبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔

نیپرا حکام کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی سے صارفین کو ایک ماہ میں 25  ارب روپے سے زائد کا ریلیف ملے گا تاہم کے الیکٹرک، 300 یونٹ استعمال کرنے والے اور زرعی صارفین کو ریلیف نہیں ملے گا۔

 

The post نیپرا نے بجلی کی قیمت میں کمی کی منظوری دے دی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2DoOgz7
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment