Ads

اسلام آباد ہائیکورٹ؛ نیب ریفرنسز یکجا کرنے کا فیصلہ پیر کو سنایا جائے گا

 اسلام آباد: سابق وزیر اعظم نوازشریف کی نیب ریفرنسز کو یکجا کرنے کی درخواستوں پر فیصلے کی تاریخ مقرر کردی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے نوازشریف کی نیب ریفرنسز کو یکجا کرنے کی درخواستوں پر فیصلے کی تاریخ مقرر کردی ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف کی تینوں درخواستوں کی کازلسٹ جاری کردی ہے۔ عدالت عالیہ 4 دسمبر کو نوازشریف کی درخواستوں پر فیصلہ سنائے گی۔ جسٹس عامرفاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے فیصلہ تحریر کیا ہے۔ نوازشریف نے عدالت سے ایون فیلڈ، عزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کو یکجا کرنے کی استدعا کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: شریف خاندان کیخلاف تینوں نیب ریفرینس یکجا کرنے کی درخواست مسترد

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے 28 جولائی کو پاناما لیکس مقدمے میں نواز شریف کو نااہل قرار دیتے ہوئے نیب کو ان کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا حکم دیا تھا۔ نیب نے 8 ستمبر کو نوازشریف اور ان کے بچوں کے خلاف لندن فلیٹس، آف شورکمپنیوں، عزیزیہ اسٹیل اور ہل میٹل کمپنی سے متعلق 3 مقدمات درج کیے۔ ان مقدمات میں نیب آرڈیننس کی سیکشن 9 اے لگائی گئی ہے جو آمدن سے اثاثے بنانے، غیرقانونی رقوم اور تحائف کی ترسیل سے متعلق ہے۔ جرم ثابت ہونے کی صورت میں ملزمان کو 14 سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

The post اسلام آباد ہائیکورٹ؛ نیب ریفرنسز یکجا کرنے کا فیصلہ پیر کو سنایا جائے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2zG9N55
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment