Ads

11 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم بری

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے گیارہ سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزم کو عدم شواہد کی بنا پر بری کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تربت میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی 11 سالہ بچی نعلین کے ملزم کو سپریم کورٹ نے عدم شواہد کی بنا پر بری کردیا۔

سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ متاثرہ بچی کا طبی معائنہ ہی نہیں کروایا گیا، طبی معائنے کے بغیر زیادتی ہونا ثابت نہیں ہو سکتا، بچی کا پوسٹ مارٹم بھی قبر کشائی کے بعد کیا گیا،واقعے کا کوئی چشم دید گواہ ہے نہ بچی کو ملزم کے ساتھ جاتے دیکھا گیا، ٹھوس شواہد کے بغیر کسی کو سزا نہیں دی جا سکتی،  قتل کیسے ہوا ٹرائل کورٹ میں کوئی چیز ثابت نہیں کی گئی، لہٰذا عدم شواہد کی بنا پر ملزم کو بری کیا جاتا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: کمسن بچی سے زیادتی اورقتل کے ملزم کی سزائے موت ختم

واضح رہے کہ 11 سالہ نعلین کو16 جون 2012 میں زیادتی کے بعد قتل کردیاگیا تھا بچی کی لاش کنویں سے بر آمد ہوئی تھی، ٹرائل کورٹ نے ملزم کو سزائے موت دی تھی جب کہ ہائی کورٹ نے ملزم کی درخواست پر سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کردیا تھا۔

The post 11 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم بری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2nay4v4
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment