کابل: افغان صوبے ہلمند میں فضائی حملے کےنتیجے میں افغان طالبان کے اہم کمانڈر اپنے 14 ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگئے ہیں۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان صوبے ہلمند کے علاقے شورکئی میں امریکی طیاروں نے طالبان کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 15 افغان طالبان ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں اہم طالبان کمانڈر مولوی احمد مسرور، ملا صادق اللہ اور مولوی سجاد بھی شامل ہیں، مولوی احمد مسرور افغان طالبان میں خودکش حملوں کا انچارج سمجھا جاتا ہے۔
دوسری جانب افغان محکمہ دفاع نے صوبہ ننگر ہار میں بھی داعش کے 11 دہشتگردوں کو ہلاک جب کہ 2 کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے ، حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے گئے افراد میں ایک پاکستانی شامل ہے۔
The post افغانستان میں فضائی حملے میں اہم طالبان کمانڈر 14 ساتھیوں سمیت ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2lBpd4N
0 comments:
Post a Comment