Ads

پاکستان میں2017میں لیپ ٹاپ اسکیم، پاناما کیس اورکپل شرما کو سرچ کیا گیا

پاکستان میں لاکھوں لوگ انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں جن میں نوجوان اور کاروباری افراد کی بڑی تعداد شامل ہے۔انٹرنیٹ صارفین مختلف سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹس کے علاوہ گوگل سرچ انجن کو سب سے زیادہ استعمال کرتے ہیں اور کسی شخص، نیوز یا اپنی پسندیدہ فلم سے متعلق جاننے کے لیے گوگل کا ہی رخ کرتے ہیں۔

2017 پاکستان اور پاکستانیوں کے لیے بہت ہنگامہ خیز سال رہا ہے اس سال عدلیہ کی جانب سے بڑے سیاسی فیصلے سامنے آئے اس کے علاوہ رواں سال پاکستانیوں کو چیمپئنز ٹرافی کا تحفہ بھی ملا۔ پاکستانی رواں سال  کئی اہم نیوز اور بڑے واقعات گوگل پرتلاش کرتے رہے۔ گوگل کی جانب سے جاری کی جانے والی فہرست سے واضح ہوگیا کہ پاکستانی سیاست سمیت دیگر ملکی مسائل میں بھی بھرپورتوجہ لیتے ہیں۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی:

رواں سال جون میں پاکستانیوں کو طویل عرصے بعد کرکٹ کے میدان سے بڑی خوشخبری ملی جب پاکستانی کرکٹ ٹیم نے روایتی حریف بھارت کو ہراکر چیمپئنز ٹرافی اپنے نام کی۔ پاکستانیوں نے رواں سال گوگل پر چیمپئنز ٹرافی سے متعلق نیوز اور دیگر چیزیں سرچ کیں۔

کپل شرما شو:

دوسرے نمبر پر پاکستانیوں نے گوگل پر سب سے زیادہ جسے تلاش کیا وہ بھارتی ٹی وی کا مزاحیہ شو ’دی کپل شرما شو‘تھا۔

لیپ ٹاپ اسکیم:

یقیناً آپ کو جان کر حیرانی ہوگی کہ پاکستانی گوگل پر تیسرے نمبر پر وزیراعظم کی لیپ ٹاپ اسکیم سے متعلق معلومات جاننے کی کوشش کرتے رہے اور اس میں کسی حد تک کامیاب بھی رہے۔

برما:

رواں سال روہنگیا مسلمانوں پر ہونےوالے پرتشدد واقعات کے بارے میں آنے والی خبروں کے بارے میں پاکستانیوں نے معلومات اکھٹی کیں۔

پاناما کیس:

2017 کے اگر بڑے واقعات کا تذکرہ کیا جائے تو اس میں بلاشبہ پاناما کیس ضرور شامل ہوگا۔ رواں سال جولائی میں پاکستان کی اعلیٰ عدلیہ نے پاناما کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے نواز شریف کو نااہل قرار دے دیا تھا۔ پاکستانی پاناما کیس سے متعلق خبریں بھی گوگل پر سرچ کرتے رہے۔ اس کے ساتھ ہی لوگ لاہور دھماکے سے متعلق معلومات بھی تلاش کرتے رہے۔ جب کہ پاکستانی رواں سال کاتالونیا میں ہونے والے ریفرنڈم، سی ایس ایس کے نتائج اور وزیراعظم کی جانب سے نوجوانوں کے لیے انٹرن شپ پروگرامز سے متعلق معلومات بھی گوگل پر سرچ کرتے رہے۔

The post پاکستان میں2017میں لیپ ٹاپ اسکیم، پاناما کیس اورکپل شرما کو سرچ کیا گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2q8AE9n
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment