Ads

عمران فاروق قتل کیس؛ برطانوی اخبارات میں بانی ایم کیو ایم کا اشتہار شائع کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے عمران فاروق قتل کیس میں بانی ایم کیو ایم کی بذریعہ اشتہار عدالت طلبی پر پیش رفت رپورٹ پیش کردی ہے۔

اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں عمران خان قتل کیس کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران ملزم محسن کی طرف سے مہر محمد محسن ایڈووکیٹ جبکہ معظم کی طرف سے عارف خان ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ ملزمان پر فرد جرم آج بھی عائد نہ ہو سکی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: عمران فاروق قتل کیس میں اہم پیش رفت

سماعت کے دوران وکیل استغاثہ خواجہ امتیاز نے بانی ایم کیو ایم لندن کی بذریعہ اشتہار عدالت طلبی پر پیش رفت رپورٹ پیش کی۔ انہوں نے بتایا کہ برطانوی اور امریکی اخبارات میں بانی ایم کیو ایم لندن کی عدالت طلبی کا اشتہار شائع کیا جارہا ہے۔ اشتہار شائع ہونے کے بعد ہی چالان جمع ہو سکے گا۔

عدالت نے ہدایت کی کہ اشتہار پر بانی ایم کیو ایم کے برطانیہ کے گھر کا پتہ بھی شامل کیا جائے اور مکمل چالان جلد سے جلد پیش کیا جائے۔ کیس کی مزید سماعت 24 جنوری کو ہوگی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پاکستان نے برطانیہ سے شواہد مانگ لیے

واضح رہے کہ عمران فاروق کو لندن میں قتل کیاگیا تھا تاہم اس کا مقدمہ اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں زیر سماعت ہے اور کئی برسوں کی سماعت کے باوجود اب تک کیس کا مکمل چالان ہی پیش نہیں کیا جاسکا۔

The post عمران فاروق قتل کیس؛ برطانوی اخبارات میں بانی ایم کیو ایم کا اشتہار شائع کرنے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2CKo9Tp
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment