Ads

معلوم نہیں راؤ انوار کہاں ہیں؟ آئی جی سندھ بھی لاعلم

کراچی: آئی جی سندھ اللہ ڈنو خواجہ نے کہا ہے کہ راؤ انوار کے لیے بہتر ہے کہ وہ عدالت کا سامنا کرے اور قانونی طریقہ کار کو اپنائے۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے آئی جی سندھ نے کہا کہ سپریم کورٹ نے راؤ انوار کی گرفتاری کے لیے تین دن دیئے ہیں اور ہم اس حکم پرعمل کرتے ہوئے راؤ انوار کو گرفتار کرکے پیش کریں گے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: راؤ انوار کی گرفتاری کیلئے 3 روز کی مہلت

صحافی کے سوال پر انہوں نے کہا کہ اگر مجھے پتہ ہوتا کہ راؤ انوار کہاں ہیں تو فوری طور پر وہاں سے پکڑ لیتا۔ آئی جی سندھ نے کہا کہ سپریم کورٹ نے نجی طیارہ آپریٹرز سے اور وزارت داخلہ سے حلف نامہ طلب کرلیا ہے، راؤ انوار کے لیے بہتر ہے کہ وہ عدالت کا سامنا کرے اور قانونی طریقہ کار کو اپنائے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: راؤ انوار سمیت 13 پولیس افسران کے ایئرپورٹ سیکیورٹی پاسسز منسوخ

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے نقیب اللہ محسود قتل کیس میں راؤ انوار کو 3 روز میں گرفتار کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

The post معلوم نہیں راؤ انوار کہاں ہیں؟ آئی جی سندھ بھی لاعلم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2DDZaFM
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment