Ads

بھارتی سپریم کورٹ نے سینما گھروں میں قومی ترانہ بجانے کا حکم کالعدم کردیا

نئی دہلی: بھارتی سپریم کورٹ نے سینما گھروں میں فلم شروع ہونے سے قبل قومی ترانہ بجانے کا حکم منسوخ کردیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق بھارتی عدالت عظمیٰ نے حکومت کی نظر ثانی اپیل منظور کرتے ہوئے سینما گھروں میں فلم شروع ہونے سے قبل قومی ترانہ بجانے کے فیصلہ میں ترمیم کردی۔ عدالت عظمیٰ کے اس فیصلے پر خود عدلیہ کی طرف سے زبردست تنقید ہوئی تھی اور اکتوبر 2017میں سپریم کورٹ کے جج جسٹس چندر چڈ نے اس فیصلے کو ناقابل فہم قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ حب الوطنی کا مظاہرہ اس طرح سے نہیں ہوتا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی قومی ترانے پر کھڑا نہ ہونے پر 3 کشمیری طلبہ گرفتار

اس مسئلے پر ملک بھر میں ایک ہنگامہ مچ گیا تھا اور متعدد افراد نے اس عدالتی فیصلے کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے سینما گھروں میں احتراما کھڑا ہونے سے انکار کردیا تھا۔ ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے قومی ترانے پر کھڑا نہ ہونے والے افراد کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا جب کہ اس حوالے سے متعدد گرفتاریاں بھی ہوئیں اور لوگوں پر مقدمے بھی درج ہوئے۔

بھارتی عدالت عظمیٰ نے نومبر 2016 کو اپنے فیصلے میں ملک کے تمام سنیما گھروں میں فلم شروع ہونے سے پہلے ترانہ بجانے اور تمام افراد پر اس کے احترام میں کھڑے ہونے کو لازمی قرار دیا تھا۔

The post بھارتی سپریم کورٹ نے سینما گھروں میں قومی ترانہ بجانے کا حکم کالعدم کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2D7G9rL
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment