Ads

نوازشریف کا مقصد اداروں کی ساکھ ختم کرنا ہے، خورشید شاہ

 اسلام آباد: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ نوازشریف کا مقصد قومی اداروں کی ساکھ ختم کرنا ہے ان کے جارحانہ رویے سے ملک میں تباہی پیدا ہوگی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پارلیمنٹ میں قائدِ حزبِ اختلاف خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ قصور میں ہونے والا واقعہ درندگی کی انتہا اور حکومتِ پنجاب کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، یہ پہلا واقعہ نہیں بلکہ ماضی کا تسلسل ہے، اگر رائیونڈ میں مور مرنے پر ایس پی کو معطل کیا جاسکتا ہے تو ننھی جان کی موت پر وزیراعلیٰ پنجاب خود مستعفیٰ کیوں نہیں ہوجاتے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: اداروں میں جنگ چھڑی تو ملک کو بڑا نقصان ہوگا

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ معصوم بچی کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جانی چاہئے اور اگر ملزمان گرفتار نہیں ہوتے تو پھر یہ حکومت کی بڑی ناکامی ہے۔ حکومت کا کام عوام کو تحفظ دینا ہوتا ہے لیکن مقتول بچی کے لواحقین کے احتجاج کو روکنے کے لئے فائرنگ کی گئی جس نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی یاد تازہ کردی جس کی مذمت کرتے ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سندھ اورپنجاب کے احتساب میں زمین آسمان کا فرق ہے

قائد حزب اختلاف نے کہا کہ نوازشریف کی باتوں کی پیچھے ان کی سوچ اوردوست ہیں اور ان مقصد کچھ اور ہی ہوتا ہے، سابق وزیراعظم کا مقصد قومی اداروں کی کی ساکھ ختم کرنا ہے اگر نوازشریف کا یہی رویہ رہا تو ریاست کمزور اور ان کے جارحانہ رویئے سے ملک میں تباہی پیدا ہوگی۔

The post نوازشریف کا مقصد اداروں کی ساکھ ختم کرنا ہے، خورشید شاہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2D39DdT
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment