Ads

چئیرمین نیب کا پاکستان اسپورٹس بورڈ میں کرپشن کی تحقیقات کا حکم

 اسلام آباد: چئیرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال نے کرکٹ بورڈ اور ہاکی فیڈریشن میں وسائل کے بے دریغ استعمال کی شکایت پر پاکستان اسپورٹس بورڈ میں بدعنوانیوں کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیب کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیئے میں بتایا گیا ہے کہ چئیرمین نیب نے پاکستان کرکٹ بورڈ اور پاکستان ہاکی فیڈریشن میں مبینہ بدعنوانی کی شکایت کی جانچ پڑتال کا حکم دے دیا ہے، چئیرمین نے پاکستان اسپورٹس بورڈ میں مبینہ بدعنوانیوں اور وسائل کے بے دریغ استعمال کی شکایت پر تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے ہدایات جاری کی ہیں کہ اسپورٹس بورڈ ، کرکٹ بورڈ اور ہاکی فیڈریشن میں بدعنوانیوں کی تحقیقاتی رپورٹ 2 ماہ کے اندر پیش کی جائے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: موبائل فون کمپنیاں سالانہ مبینہ طور پر 400ارب روپے کا ٹیکس نہیں دیتیں

اعلامیئے کے مطابق چئیرمین نیب نے راولپنڈی اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں اور کہا ہے کہ پلاٹوں کے نام پر عوام کی جمع پونجی لوٹنے میں معاون اہلکاروں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔ ترجمان نیب کے مطابق نیب نے 3 ماہ میں 15 مفرور و اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا اور ہاؤسنگ سوسائٹیوں سے کروڑوں روپے لے کر عوام کو واپس دلوائے ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: چیئرمین نیب کا کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن میں کرپشن کا نوٹس

The post چئیرمین نیب کا پاکستان اسپورٹس بورڈ میں کرپشن کی تحقیقات کا حکم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2msdYNh
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment