Ads

الیکشن کمیشن کے خلاف تحریک انصاف کی درخواست خارج

 اسلام آباد: ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست خارج کردی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی کی جانب سے الیکشن کمیشن میں جاری غیرملکی فنڈنگ کیس کی کارروائی روکنے کے لیے دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔ پی ٹی آئی کی جانب سے موقف اختیارکیا گیا کہ پولیٹیکل پارٹیز آرڈر 2000 کے تحت الیکشن کمیشن کو شہریوں کی شکایات پر کسی سیاسی جماعت کے خلاف کارروائی یا اس کے کھاتوں کی جانچ پڑتال کا اختیار نہیں۔ اس لیے الیکشن کمیشن کو غیرملکی فنڈنگ کیس کی سماعت سے روکا جائے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پی ٹی آئی کی فنڈنگ تفصیلات طلب کرنے کا حکم نامہ جاری

اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کرنے کا مختصر فیصلہ سنادیا۔  عدالت نے دلائل سننے کے بعد جمعے کے روز فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

تحریک انصاف کے منحرف رہنما اکبر ایس بابر اپنے وکیل سید احمد حسن کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔  اکبرایس بابر کے وکیل نے عدالت میں مؤقف پیش کیا کہ سپریم کورٹ یہ قرار دے چکی ہے کہ الیکشن کمیشن کے پاس غیرملکی فنڈنگ کی جانچ پڑتال کا اختیار ہے لہذٰا عدالت پی ٹی آئی کی الیکشن کمیشن کے خلاف دائر درخواست کو مسترد کرے۔ ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے پی ٹی آئی کی الیکشن کمیشن کے خلاف درخواست مسترد کرنے کا مختصر فیصلہ سنادیا اور درخواست خارج کردی۔

واضح رہے کہ پارٹی فنڈنگ کیس کے حوالے سے تحریک انصاف کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے اپنی ہی جماعت کے خلاف الیکشن کمیشن میں پولیٹیکل پارٹیز ایکٹ 2002 کی شق 6 کے تحت دائر درخواست کر رکھی تھی۔

 

The post الیکشن کمیشن کے خلاف تحریک انصاف کی درخواست خارج appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2BzGe5r
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment