Ads

پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریزکیلئے کیویزاسکواڈ کا اعلان

آکلینڈ: نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے ابتدائی 2 میچز کیلیے 13 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، اوپنر مارٹن گپٹل کی انجری کے بعد اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔

گرین شرٹس کو اسپن جال میں الجھانے کیلیے ٹوڈ ایسٹل اور مچل سینٹنر کو اسکواڈ میں برقرار رکھا گیا ہے جبکہ جارح مزاج اوپنر مارٹن گپٹل کی انجری کے بعد ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، 13 رکنی اسکواڈ میں کین ولیمسن کپتان، ٹوڈ ایسٹل، ڈگ بریسویل، ٹرینٹ بولٹ، لوکی فرگوسن، مارٹن گپٹل، میٹ ہنری، ٹام لیتھم، کولن منرو، ہنری نکولس، مچل سینٹنر، ٹم ساﺅتھی اور راس ٹیلر شامل ہیں۔

نیشنل سلیکٹر گیون لیزر کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز میں شاندار کارکردگی دکھانے والے اوپنر جارج ورکر کو ٹایم سے باہر کرنا مشکل فیصلہ تھا، مارٹن گپٹل دنیا کے بہترین بیٹسمین ہیں اور انکی ٹیم میں واپسی پر خوشی ہے، جارج ورکر کو مستقبل میں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع فراہم کریں گے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز 6 جنوری سے ویلنگٹن میں میچ سے ہو گا، 9 جنوری کو دوسرا ون ڈے نیلسن، 13 جنوری کو تیسرا ون ڈے ڈونیڈن، 16 جنوری کو چوتھا ون ڈے ہیملٹن جبکہ 19 جنوری کو پانچواں اور آخری ون ڈے ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا۔

The post پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریزکیلئے کیویزاسکواڈ کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2zXFo1b
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment