Ads

نواز شریف اور مریم کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے منظور

 اسلام آباد: سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست کو سماعت کے لیے منظور کرلیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے مدعی عدنان اقبال کی درخواست کی سماعت کی جس میں نواز شریف، مریم نواز، الیکٹرانک میڈیا کے نگراں ادارے  پیمرا اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پاناما فیصلہ، نظرثانی اپیلیں خارج، نواز شریف کی نااہلی برقرار

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ پاناما فیصلے میں نااہل قرار پانے اور وزارت عظمیٰ سے برطرفی کے بعد نواز شریف اور مریم نواز عدالتوں کے خلاف نفرت پھیلا رہے ہیں۔ دونوں سیاسی رہنماؤں نے کوٹ مومن جلسے میں اور پنجاب ہاوٴس میں عدلیہ مخالف تقاریر کیں۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ نواز شریف اور مریم نواز کے خطابات اور بیانات توہین عدالت کے زمرے میں آتے ہیں، عدالت سے گزارش ہے کہ دونوں فریقوں کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

The post نواز شریف اور مریم کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے منظور appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2DGJTjG
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment