Ads

اسلام آباد میں غیرملکی بچے سے بدفعلی کے الزام میں قاری گرفتار

 اسلام آباد: تھانہ کورال کے علاقے میں 12 سالہ غیرملکی بچے سے بدفعلی کے الزام میں اس کے قاری کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق اسلام آباد میں تھانہ کورال کے علاقے میں 12 سالہ فلپائنی بچے کواس کے معلم نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جوگرفتارکرلیا گیا ہے۔ بچے کے والد کی درخواست پرمقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ بچے کو اس کے معلم نے ہی بدفعلی کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے کھنہ پل کے قریب ایک ہوٹل سے ملزم کو گرفتارکیا۔ ملزم کوسخت سیکیورٹی میں عدالت پیش کیا جائے گا۔

واقعے کے حوالے سے والد کا کہنا ہے کہ بچے کی شہریت فلپائنی ہے اورہمیں سفارتخانے نے بھی بلایا ہے۔ اپنے بیان میں قاری اسلم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ اپنے کئے پر شرمندہ ہوں اوربچے کے ساتھ حجرے میں بدفعلی کرتا تھا۔

The post اسلام آباد میں غیرملکی بچے سے بدفعلی کے الزام میں قاری گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2DZeU5E
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment