Ads

’’پدماوت‘‘ نے بھارت میں آگ لگادی، ملک بھر میں ہنگامے

ممبئی: ہدیات کار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم’’پدماوت‘‘آج ریلیز کردی گئی تاہم فلم کی ریلیز کے موقعے پر بھارت میں ہنگامے پھوٹ پڑے جب کہ ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے ملک بھر میں جلاؤ گھیراؤ کا سلسلہ جاری ہے۔

بھارتی سنسر بورڈ کی جانب سے ’’پدماوت‘‘کو 25 جنوری کو ریلیز کی اجازت ملنے کے باوجود پورے بھارت میں فلم کی اسکریننگ کے خلاف احتجاج اور مظاہرے جاری ہیں۔ بھارت کی چار بڑی ریاستوں راجستھان، مدھیہ پردیش، گجرات اور بہار میں فلم کی ریلیز پر پابندی عائد ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: شاہ رخ خان نے’’پدماوت‘‘ کیوں ٹھکرائی

گزشتہ شام  گڑگاؤں میں مشتعل مظاہرین نے اسکول بس پر حملہ کرکے بس کو شدید نقصان پہنچایا تھا۔ اسکول بس کو آگ لگانے کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈرے سہمے بچے سیٹوں کی نیچے چھپے ہوئے ہیں۔ بچوں کی جان کو خطرے کے پیش نظر گڑگاؤں اور نوئیڈا میں سات اسکولوں نے آج تعطیل کا اعلان کیا ہے۔  اس کے علاوہ بھارت کے متعدد شہروں میں بھی ’’پدماوت‘‘کے خلاف مظاہروں اور توڑ پھوڑ کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔

بھوپال میں مشتعل مظاہرین نے احتجاج کے دوران گاڑی کو آگ لگادی، پولیس نے پرتشدد مظاہرہ کرنے والے افراد میں سے دو کو حراست میں لے لیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پدماوت، بھارتی سپریم کورٹ کا نیا حکم

جن ریاستوں میں ’’پدماوت‘‘ آج ریلیز کی جارہی ہے وہاں سینماؤں میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جب کہ آگرہ میں  سینما ہال کے باہر پولیس اور سیکیورٹی اہلکار بھی تعنیات ہیں۔

The post ’’پدماوت‘‘ نے بھارت میں آگ لگادی، ملک بھر میں ہنگامے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2rGmc9q
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment