Ads

معصوم زینب کے قتل کی بین الاقوامی میڈیا پر بھی مذمت

قصور میں گزشتہ روز معصوم بچی زینب کے ساتھ زیادتی اور بہیمانہ قتل کی بین الاقوامی میڈیا پر بھی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔

قصور میں کمسن بچی زینب سے زیادتی اور قتل پرعالمی میڈیا بھی خاموش نہ رہا، بی بی سی نے رپورٹ کیا ہے کہ زینب کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد نامعلوم ملزم نے کوڑے کے ڈھیر میں پھینک دیا جب کہ زینب کے والدین عمرے کی ادائیگی کے لیے گئے ہوئے تھے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : قصور میں 8 سالہ بچی کا زیادتی کے بعد لرزہ خیز قتل

برطانوی اخبار انڈیپنڈنٹ نے لرزہ خیز واقعہ  کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو ابھی تک پکڑا نہیں گیا لیکن احتجاج کرنے والوں پر تشدد کے نتیجے میں 2 افراد اپنی جان گنوا بیٹھے ہیں۔ امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے بھی واقعے کی مذمت کی، نیویارک ٹائمز نے قصور میں 2 سال قبل ہونے والے واقعات میں ملوث افراد کو سزا نہ دینے پر تنقید بھی کی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : قصور کا واقعہ پاکستان کے لیے باعث شرمندگی ہے، چیف جسٹس پاکستان

واشنگٹن پوسٹ نے زینب کے والد کے الفاظ کو دہراتے ہوئے واقعے کی مذمت کی، زینب کے والد کا کہنا ہے کہ زینب کے قاتلین کو گرفتار کیا جائے۔ حیرانگی کی بات یہ ہے کہ اتنے مصروف بازار سے وہ اغواء کیسے ہوگئی۔

عرب میڈیا نے بھی زینب کے قتل پر شدید الفاظ میں مذمت کی، الجزیرہ کے مطابق  زینب کو پاکستان کے ضلع قصور کے مصروف بازار سے اغواء کیا گیا، تشدد کے بعد قتل اور پھر گندگی کے ڈھیر سے لاش کا ملنا انتہائی افسوسناک ہے۔

The post معصوم زینب کے قتل کی بین الاقوامی میڈیا پر بھی مذمت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2mibnob
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment