Ads

دپیکا پڈوکون نے قتل کی دھمکیوں پر خاموشی توڑدی

ممبئی: نامور بالی ووڈ اداکاری دپیکا پڈوکون نے ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے قتل کرنے کی دھمکیوں پر بالآخر خاموشی توڑ دی۔

بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ دپیکا پڈوکون کی زندگی فلم’’پدماوت‘‘کے باعث گزشتہ کچھ عرصے سے کافی مشکلات کا شکار رہی، فلم میں رانی پدمنی کا کردار نبھانے کے لیے ہندوانتہا پسندوں کی جانب سے نہ صرف تنقید کا نشانہ بنایا گیا بلکہ انہیں قتل کرنے اور ناک کاٹنے کی دھمکی بھی دی گئی۔ انتہا پسندوں کی جانب سے دی جانے والی دھمکیوں پر اُس وقت تو دپیکا کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا تھا تاہم فلم ریلیز ہوجانے کے بعد پہلی بار انہوں نے اس حوالے سے اپنا موقف بیان کیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے پر’’ پدماوت‘‘ پر پابندی

بھارتی میڈیا کو حال ہی میں دئیے گئے انٹرویو کے دوران دپیکا نے انہیں ملنے والی دھمکیوں کے بارے میں کہا کہ جب انہیں انتہا پسندوں کی جانب سے ناک کاٹنے اور قتل کرنے کی دھمکی دی گئی تو ان کے والدین بہت پریشان ہوگئے تھے اور ان کا پریشان ہونا قدرتی بھی تھا ’’لیکن میں اپنا خیال خود رکھ سکتی ہوں‘‘۔ انٹرویو کے دوران انہوں نے فلم’’پدماوت‘‘پر اپنے والدین کے ردعمل کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا جب میرے والدین نے ’’پدماوت‘‘میں میری اداکاری دیکھی تو ان کی آنکھیں آنسوؤں سے بھرگئیں اور میں نے انہیں کہتے سنا ’’ہاں یہ ہماری بیٹی ہے‘‘۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: دپیکا کو’’ناک‘‘ کاٹنے کی دھمکی 

دپیکا نے رانی پدمنی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہاکہ میں اس کردار کے بارے میں زیادہ نہیں جانتی کیونکہ مجھے تاریخ نہیں معلوم لیکن جب مجھے اس کردار کی پیشکش ہوئی تو میں نے رانی پدمنی کے بارے میں پڑھنا شروع کیا۔ انہوں نے رانی پدمنی کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ ان کے بارے میں سب سے اچھی بات جو مجھے پسند آئی وہ یہ تھی کہ اپنے شوہر کے بعد وہ بالکل نہیں ٹوٹی کیونکہ راجا راول رتن سنگھ کے بعد ساری رعایا کی نظریں اپنی رانی پر تھیں، وہ تمام لوگوں کے لیے طاقت تھیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: دپیکا  کو زندہ دفن کرنے کی دھمکی

انہوں نے سنجے لیلا بھنسالی کے بارے میں کہا کہ بھنسالی نے مجھے میری زندگی کے تین اہم کردار لیلا، مستانی اور مدماوتی دئیے، یہ تینوں ایک دوسرے سے بالکل مختلف تھے اور لوگوں نے مجھے ان تینوں کرداروں میں بہت سراہا۔ فلم میں رنویر کے ساتھ کوئی بھی سین نہ ہونے پردپیکا کا کہنا تھا کہ میری یہ رنویر کے ساتھ تیسری فلم تھی لیکن مجھے فلم میں کام کرتے وقت ایسا محسوس نہیں ہوا کہ میں رنویر کے ساتھ ہوں کیونکہ ہم دونوں کا فلم ایک کوئی بھی سین ایک ساتھ نہیں تھا۔

واضح رہے کہ تنازعات کا شکار فلم’’پدماوت ‘‘سنجے لیلا بھنسالی کا ایک اور شاہکار ثابت ہوئی ہے اور فلم ریلیز سے اب تک 100 کروڑ سےزائد کا بزنس کرچکی ہے۔

The post دپیکا پڈوکون نے قتل کی دھمکیوں پر خاموشی توڑدی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2E1j6lr
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment