Ads

آصف زرداری کا بھلا ہو، پیپلز پارٹی کا سوا ستیا ناس کردیا، سعد رفیق

لاہور: وزیر ریلوے خواجہ سعدرفیق کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کا بھلا ہو جنہوں نے خود پیپلزپارٹی کا سوا ستیا ناس کردیا، جب کہ آج شہر قائد کباڑ خانہ اور لاہور مثالی شہر بن گیا ہے۔

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ہم نے گزشتہ 4 سال محنت اور دیانتداری سے ملک کی خدمت کی، ترقیاتی منصوبے بلا تفریق مکمل کیے، کراچی کا امن بحال کیا، بلوچستان میں لوگوں کو پہاڑوں سے اتار کر قومی دھارے میں شامل ہونے پر مجبور کردیا لیکن کچھ مفاد پسند عناصر کو پاکستان بالخصوص مسلم لیگ(ن) کی کامیابیاں ہضم نہ ہوئیں۔

سعدرفیق کا کہنا تھا کہ گزشتہ ساڑھے 4 سال میں مسلم لیگ (ن) پر ہر طرح کے حملے کیے گئے، کبھی دھرنے دیئے گئے کبھی کینیڈا کے مولوی کو بلالیا گیا، ہم کسی ادارے یا شخصیت کے مخالف نہیں، ججز بحالی تحریک میں نواز شریف ہی سب سے آگے تھے، مگر عوام کے منتخب وزیراعظم کو نااہل قرار دے دیا گیا اور جب ہم نے عدالتوں سے انصاف کے لئے احتجاج کیا تو ہم پر اداروں پر حملوں کے الزام لگائے گئے، ہم نے صبر کا دامن نہیں چھوڑا اور حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، وہ اور لوگ ہیں جو مشکل وقت میں بھاگ جاتے ہیں، ایسے نہیں ہوتا کہ ڈینگی پشاورپرحملہ کرے تو آپ پہاڑوں پر چڑھ جاؤ، جب وقت گزر جاتا ہے آپ باہر نکل آتے ہو، جو چوہوں اور مچھروں کا مقابلہ نہیں کرسکتے وہ شیر کا مقابلہ کیا کریں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان پارلیمنٹ میں آتے بھی نہیں، ساری مراعات اور تنخواہیں بھی لیتے ہیں اور پھر اسی پارلیمنٹ پر لعنتیں بھی بھیجتے ہیں، کسی کو لعنت دینا اچھی بات نہیں ہے، آپ کا لاہورکا جلسہ اسی لیے ناکام ہوا کہ لوگوں کو بے وقوف نہیں بنایا جاسکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی دور میں کراچی ملک کے تمام شہروں میں سب سے آگے تھا لیکن آج شہرقائد کباڑ خانہ اور لاہور مثالی شہر بن گیا ہے، آصف زرداری کا بھلا ہو جنہوں نے پیپلزپارٹی کا سوا ستیا ناس کردیا۔

The post آصف زرداری کا بھلا ہو، پیپلز پارٹی کا سوا ستیا ناس کردیا، سعد رفیق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2EfLbDh
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment