Ads

بچوں سے زیادتی پر احتجاج کے بجائے موثر حل کی ضرورت ہے، پریانکا

بچوں سے زیادتی پر احتجاج کے بجائے موثر حل کی ضرورت ہے، پریانکا

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کا کہنا ہے کہ بچوں سے زیادتی صرف بھارت میں نہیں بلکہ دنیا بھر میں ہوتی ہے  اور اس کے لئے ہمیں موثر حل نکالنا ہوگا۔

پریانکا چوپڑا نے اپنی اداکاری سے بالی ووڈ کے ساتھ ہالی ووڈ میں بھی نمایاں مقام حاصل کیا ہے، پریانکا وہ ناصرف بہترین اداکارہ ہیں بلکہ خدمت خلق میں بھی پیش پیش رہتی ہیں، پریانکا چوپڑا اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسیف کی اعزازی سفیر بھی ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پریانکا چوپڑا کی اردن میں شامی پناہ گزین بچوں سے ملاقات

حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران پریانکا نے اپنی سماجی خدمات کے سسلسلے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کی خدمت کرنا اور ان کی مدد کرنا ان کی زندگی کا اہم حصہ ہے، انہوں نے کم عمری میں ہی سماجی خدمات میں حصہ لینا شروع کردیا تھا، ان کی فیملی کا ہمیشہ سے یہ ماننا رہا ہے کہ اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ کا تعلق کہاں سے ہے یا آپ کن حالات کا سامنا کررہے ہیں، آپ کو اپنی سماجی ذمہ داریاں نہیں بھولنی چاہئیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پریانکا چوپڑا کی سماجی خدمات پر بین الاقوامی ایوارڈ 

پریانکا چوپڑانے کم عمری کی شادیوں اورچھوٹے بچے  بچیوں کے ساتھ زیادتی جیسے واقعات کے بارے میں کہا کہ میں جھوٹ نہیں بولوں گی،  یہ شرمناک واقعات صرف بھارت میں نہیں بلکہ دنیا بھر کےممالک میں ہوتے ہیں۔ لیکن میں دیگرلوگوں کی طرح یہ نہیں کہوں گی کہ ہمیں ان مسائل کے خلاف کھڑا ہوجانا چاہئے یا سڑکوں پر آجانا چاہئے، ان مسائل کے حل موجود ہیں، بس ہمیں ان کا ادراک کرکے انہیں حل کرنے کی کوشش پر غور کرنا چاہئے۔

The post بچوں سے زیادتی پر احتجاج کے بجائے موثر حل کی ضرورت ہے، پریانکا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2n634Nq

via Blogger http://ift.tt/2E4EBzv
January 24, 2018 at 12:18AM
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment