Ads

حافظ سعید انتہائی مہذب اور شائستہ انسان ہیں، حمزہ علی عباسی

 لاہور: معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے کہا ہے کہ جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید انتہائی مہذب اور نفیس انسان ہیں۔

حمزہ علی عباسی عموما اپنے بیانات سے خبروں میں گرم رہتے ہیں۔ اب انہوں نے ٹوئٹر پر حافظ سعید سے ملاقات کی تصویر شیئر کرکے ہلچل مچادی۔ جہاں ایک طرف ان کے بہت سے مداح انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے وہیں بہت سے صارفین ان کی حمایت بھی کررہے ہیں۔

حمزہ علی عباسی نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ حافظ سعید انتہائی مہذب اور شائستہ انسان ہیں جو انسانیت کی خاطر مذہبی ہم آہنگی اور برداشت کو فروغ دیتے ہیں، لیکن بدقسمتی سے پاکستان میں ان کے بارے میں شدید غلط فہمیاں پائی جاتی ہیں۔ حمزہ نے بتایا کہ حافظ سعید سے متعلق پروپگینڈے کا اثر زائل کرنے کےلیے ایک بار پھر ان سے ملاقات اور بات چیت کی۔

واضح رہے کہ حافظ سعید کی تنظیم لشکر طیبہ اور جماعت الدعوۃ پر پابندی عائد ہے جبکہ امریکا نے حافظ سعید کو عالمی دہشت گرد قرار دیا ہوا ہے۔ حال ہی میں عدالتی احکامات پر پاکستان میں ان کی رہائی عمل میں آئی ہے۔

The post حافظ سعید انتہائی مہذب اور شائستہ انسان ہیں، حمزہ علی عباسی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2CytsGs
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment