Ads

بھارت کی ہٹ دھرمی برقرار، پاکستان سے کرکٹ سیریز کا امکان مسترد

نئی دہلی: بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے پاک بھارت کرکٹ سیریز کا امکان مسترد کردیا۔

بھارت نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک بار پھر پاکستان کے ساتھ کرکٹ سیریز سے راہ فرار اختیار کرلی اور سرحدی کشیدگی کا بہانہ بناتے ہوئے کرکٹ سیریز کے انعقاد کے امکان کو مسترد کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا کہ کسی نیوٹرل وینیو پر بھی دونوں ممالک میں سیریز نہیں ہوسکتی۔

یہ بھی پڑھیں: سشما سوراج کے بدلتے رنگ، کبھی امن کی بات، کبھی نقارہ جنگ

سشما سوراج کی زیر صدارت مشاورتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔ اس میٹنگ میں بھارتی سیکرٹری خارجہ ایس جے شنکر نے بھی شرکت کی۔ سشما سوراج نے الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کے مصداق پاکستان پر سرحدی اشتعال انگیزی کا الزام عائد کردیا۔ انہوں نے کہا کہ سرحدی کشیدگی کی وجہ سے دونوں ممالک میں کرکٹ ڈپلومیسی کے لیے حالات سازگار نہیں۔

دونوں ممالک میں کشیدگی کم کرنے کے لیے کرکٹ سیریز کے انعقاد سے متعلق وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا کہ انسانیت کے ناطے خواتین اور معمر قیدیوں کی رہائی تو زیر غور ہے لیکن سرحد پر شدید فائرنگ اور گولہ باری کی وجہ سے کرکٹ سیریز کا انعقاد ممکن نہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ سارا سال بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر جنگ بندی معاہدہ کی خلاف ورزی کی جاتی رہی۔ بھارت کی بلااشتعال فائرنگ سے پاکستان میں متعدد معصوم شہری اور فوجی شہید ہوئے۔

The post بھارت کی ہٹ دھرمی برقرار، پاکستان سے کرکٹ سیریز کا امکان مسترد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2DGqC1h
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment