Ads

راؤ انوار کے روپوش ہوتے ہی ان کے کالے دھندے بھی بند

کراچی: راؤ انوار کی رپوشی کے بعد ان کے کالے دھندے بھی بند ہونے لگے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے روپوش ہونے کے بعد اس کے ناجائز ذرائع آمدن بھی بند ہونے لگے ہیں۔ ذرائع کے مطابق عدالتی پابندی کے باوجود بھی ملیر ندی اور اس کے ملحقہ علاقوں سے ملیر میں ریتی، پتھر اور بجری چوری ہوتا تھا کیوں کہ یہ کام سابق ایس ایس پی کے زیرِسایہ ہوتا تھا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: راؤ انوار کی گرفتاری کی عدالتی ڈیڈلائن ختم

ذرائع کا کہنا ہے کہ ریتی، بجری اور پتھر ملیر ندی، درسانو چنو اور میمن گوٹھ سمیت دیگر علاقوں سے نکالا جاتا تھا جس سے قومی خزانے کو اربوں روپوں کا نقصان ہوا تاہم جب سے راؤ انوار گرفتاری کے خوف سے روپوش ہوئے ہیں اس وقت سے تاحال یہ غیر قانونی کام بند ہے۔

The post راؤ انوار کے روپوش ہوتے ہی ان کے کالے دھندے بھی بند appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2rOq0Wh
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment