اسلام آباد: قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ قصور جیسے واقعات پر ہم شرمسار ہیں اور وزیراعلیٰ پنجاب تالیاں بجوا رہے ہیں، شہباز شریف مداری ہیں وہ سیاستدان تو نظر نہیں آتے۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کے دوران قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ شہباز شریف مداری ہیں سیاستدان نظر نہیں آتے، شہباز شریف نے تالیاں بجوا کر زینب کے والدین کے زخموں پر نمک چھڑکا، شہباز شریف خود کو سیاستدان کہتے ہیں، انہیں شرم آنی چاہیے۔ شہباز شریف کو اخلاقیات کا کچھ پتا نہیں، بادشاہ بے شرمی کے ساتھ تالیاں بجوا رہا تھا، مکروہ غلیظ آدمی پکڑا گیا لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ تالیاں بجوائی جائیں، تالیاں بجوا کر ماں باپ کے زخموں پر نمک پاشی کی گئی۔
خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ قصور جیسے واقعات پر ہم شرمسار ہیں اور وزیراعلیٰ پنجاب تالیاں بجوا رہے ہیں، پارلیمان کو اس بات پر غور کرنا چاہیے، یہ انسانی حقوق کا مسئلہ ہے، کل جس نے بھی پریس کانفرنس دیکھی اس کا سر شرم سے جھک گیا ہوگا، پارلیمان وزیراعلیٰ کے خلاف اس معاملے پر مذمتی قرارداد لائے۔
قائد حزب اختلاف نے کہا کہ زینب کے قاتل دباؤ کی وجہ سے 15 دن بعد پکڑے گئے، مکروہ اور غلیظ لوگوں کو عبرت ناک سزا دی جانی چاہیے جب کہ شہباز شریف ناکام ترین وزیراعلیٰ ہیں، پنجاب میں امن و امان کی صورتحال باقی صوبوں سے ابتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2017 میں پنجاب میں زیادتی کے 43 کیس رجسٹرڈ ہوئے، 2016 میں لاہور میں 51 زیادتی کے کیسز ہوئے، قصور میں 66، مظفرگڑھ میں 43 اور لودھراں میں بھی زیادتی کے واقعات رونما ہوئے۔
The post شہباز شریف سیاستدان نہیں مداری نظر آتے ہیں، خورشید شاہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2BpnfdJ
0 comments:
Post a Comment