Ads

فلسطین نے امریکا میں اپنے سفیر کو واپس بلالیا

مقبوضہ بیت المقدس: فلسطین نے امریکا کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے فیصلے پر واشنگٹن میں تعینات اپنے سفیر کو واپس بلالیا ہے۔

فلسطین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’’وفا نیوز‘‘ کے مطابق فلسطین کے صدر محمود عباس نے امریکا میں متعین سفیر حسام زملط کو موجودہ صورتحال پر مشاورت کےلئے وطن طلب کیا ہے۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 6 دسمبر کو مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے اور امریکی سفارتخانہ وہاں منتقل کرنے کا اعلان کیا تھا۔ امریکا کے اس فیصلے کے خلاف نہ صرف مسلم ممالک میں شدید ردعمل دیکھنے میں آیا بلکہ  مغربی ممالک میں بھی مظاہرے ہوئے جبکہ اقوام متحدہ نے بھی اس فیصلے کو مسترد کردیا۔

The post فلسطین نے امریکا میں اپنے سفیر کو واپس بلالیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2Es0uZe
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment