Ads

کین ولیمسن کو پاکستانی ٹیل اینڈرز کی مزاحمت کھٹکنے لگی

ڈونیڈن: نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کو پاکستان کے ٹیل اینڈرز کی مزاحمت کھٹکنے لگی، ان کا کہنا ہے کہ بولرز کو غلطیوں سے سبق سیکھتے ہوئے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔

ڈونیڈن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ولیمسن نے کہا کہ پاکستان کی بیٹنگ میں کافی گہرائی ہے جو ایک اچھی ٹیم کی نشانی ہے، ان کی لوئر آرڈر نے اہم شراکت بنا کر ایک ایسا ہدف مقرر کیا جو ہمارے لیے مشکل ثابت ہو سکتا تھا اور ہمارے لیے ضروری ہے ہم اس چیز سے سبق سیکھیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے باولرز کو اپنی غلطیوں سے سیکھتے ہوئے اب بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: شاداب خان بیٹنگ پرفارمنس پر خوش، ٹیم کی شکست پر مایوس

واضح رہے کہ پہلے ون ڈے میچ میں پانچ وکٹیں گرنے کے بعد شاداب خان اور فہیم اشرف نے فخر زمان کا ساتھ نبھا کر مزاحمت دکھائی جبکہ دوسرے میچ میں 141 رنز پر 7 بیٹسمین آوٹ ہونے کے باوجود پاکستان ٹیم نے شاداب خان اور حسن علی کی نصف سنچریز کی بدولت 9 وکٹ پر 246 رنز کا مجموعہ تشکیل دینے میں کامیاب رہی تھی۔

The post کین ولیمسن کو پاکستانی ٹیل اینڈرز کی مزاحمت کھٹکنے لگی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2FuS0Bh
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment