Ads

حافظ سعید کے حوالے سے اقوام متحدہ کی پابندیوں پر عمل درآمد کر رہے ہیں ، پاکستان

 اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل کا کہنا ہے کہ حافظ سعید کے حوالے سے اقوام متحدہ کی پابندیوں پر عمل درآمد کر رہے ہیں جس کے تحت ان کے اثاثے منجمد اور ان پر سفری پابندیاں عائد ہیں۔

اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل کا کہنا تھا کہ کوئٹہ دھماکوں اور قصور میں ہونے والے واقعات انسانیت سوز ہیں جن کی مذمت کرتے ہیں، گزشتہ روز پاکستان میں تعینات سفیروں کو دفتر خارجہ میں بریفنگ دی گئی جس میں انہیں دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے اقدامات کے حوالے سے بتایا گیا اور لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت اور بھارتی خفیہ ایجنسی را اور افغان ایجنسی این ڈی ایس کے گٹھ جوڑ کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا اور یہ بھی بتایا گیا کہ حالیہ کوئٹہ دھماکوں کے تانے بانے افغانستان سے ملتے ہیں ہم کوئٹہ دھماکوں میں افغان سرزمین کے استعمال کا معاملہ افغان حکومت کے ساتھ اٹھائیں گے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: کوئٹہ میں خود کش حملہ، 5 پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد شہید

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ ہمیں افغانستان میں پاکستان مخالف دہشت گرد گروہوں کی سرگرمیوں پر تشویش ہے اور کسی بھی دہشت گرد قیادت کی پاکستان میں موجودگی کی اطلاعات کی تردید کرتے ہیں اگر کسی کے پاس اس حوالے سے کوئی معلومات ہیں تو ہمیں فراہم کی جائیں پاکستان بلاامتیاز کارروائی کرے گا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: امریکا پاکستان کا نام واچ لسٹ میں شامل کرنے کی وضاحت دے

ڈاکٹرفیصل کا کہنا تھا کہ گزشتہ برس بھارت کی جانب سے ایک ہزار 970 مرتبہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی ، بھارت ناصرف سرحدی علاقوں پر جارحیت جاری رکھے ہوئے ہے بلکہ کشمیر میں بھی انسانیت سوز مظالم جاری ہیں، عالمی برادری کشمیر میں جاری اںسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو روکنے کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم بھارت کے ساتھ دہشت گردی پر بات کرنے کے لئے تیار ہیں اور تصفیہ طلب امور میں کشمیر سرفہرست ہے لیکن  بھارت کی جانب سے مسلسل ہٹ دھرمی کا مظاہرہ اور  پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

کلبھوشن یادیو سے متعلق بھارتی ویب سائٹ کی خبر پر ترجمان نے کہا کہ بھارتی ویب سائٹ ’’دی کوئنٹ‘‘ کی خبر سے کلبھوشن معاملے پر ہمارے مؤقف کی تصدیق ہوئی، بھارتی حکومت کے دباؤ پر خبر کو ویب سائٹ سے ہٹا دیا گیا،خبر کے ڈیجیٹل ٹریس کو بھی ختم کرنے کی کوشش کی گئی، اس کے علاوہ خبر دینے والا صحافی بھی تاحال لاپتہ ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: آدھا افغانستان دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہ بنا ہوا ہے

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان نے سب سے زیادہ قربانیاں دیں اور اس جنگ میں پاکستان کا 120 ارب ڈالر سے زائد کا نقصان ہوا، سیکیورٹی تعاون کے معاملے پر امریکی انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں ہیں تاہم حالیہ رابطوں کی تفصیل میڈیا کے ساتھ شئیر نہیں کی جاسکتیں۔

 

The post حافظ سعید کے حوالے سے اقوام متحدہ کی پابندیوں پر عمل درآمد کر رہے ہیں ، پاکستان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2CPTNiv
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment