Ads

کراچی میں اگلے ماہ سے نئی مسافر بسیں چلانے کا اعلان

 کراچی: سندھ حکومت نے شہریوں کو خوش خبری سناتے ہوئے اگلے ماہ سے نئی مسافر بسیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔

کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت انٹرا سٹی اور انٹر سٹی بس منصوبے کے متعلق اجلاس ہوا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے منصوبے کے لیے مزید 255 ملین روپے کی منظوری دی۔

وزیر ٹرانسپورٹ سید ناصر شاہ نے بتایا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے ڈائیوو کو 32 بسیں شاہراہ فیصل پر چلانے کی پیشکش کی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے ناصر شاہ کو ہدایت کی کہ 15 دن کے اندر کراچی میں شاہراہ فیصل پر بسیں چلتے دیکھنا چاہتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ کی ابتر صورت حال

سید ناصر شاہ نے یقین دہانی دہانی کرائی کہ یہ بسیں 15 فروری سے چلنا شروع ہو جائیں گی۔ وزیر ٹرانسپورٹ نے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ انٹر سٹی بسوں کے لیے بھی ڈائیوو نے پیشکش دی ہے اور 9 روٹس پر 134 بسیں چلائی جائیں گی۔

واضح رہے کہ کراچی میں ٹرانسپورٹ کا بڑا مسئلہ درپیش ہے اور مسافر بسوں کی کمی کی وجہ سے شہریوں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

The post کراچی میں اگلے ماہ سے نئی مسافر بسیں چلانے کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2rI4WAA
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment