Ads

قصورواقعے پرسینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع

قصور: پاکستان پیپلز پارٹی نے قصور واقعے پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کی سینیٹرشیری رحمان نے قصورواقعے پرسینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرایا ہے۔ توجہ دلاؤ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ قصورمیں بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا گیاہے، ایک سال میں قصور میں اس طرح کے 10 واقعات پیش آئے ہیں، 2015 میں ایک گینگ نے 280 بچوں کو اغوا کرکے جنسی تشدد کا نشانہ بنایا تھا، قصور واقعے پر وزیر قانون و انصاف ایوان میں جواب دیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: زینب قتل ؛ قصورمیں دوسرے دن بھی حالات کشیدہ

واضح رہے کہ ننھی زینب کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پرسندھ اسمبلی میں بھی مذمتی قرارداد جمع کرائی گئی ہے۔

The post قصورواقعے پرسینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2Dkaxzh
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment