لاہور: پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ نواز شریف کو سعودی عرب نے نہیں بلایا لیکن شہبازشریف کے خوف سے وہ بھی چلے گئے۔
لاہور ہائی کورٹ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ شریف برادران کی آپس میں چپقلش چل رہی ہے، شہباز شریف کہتے ہیں کہ مجھے وزیراعظم بنایا جائے جب کہ ووٹ نواز شریف اور مریم نواز کے ساتھ ہے اور شہباز شریف کے ساتھ نہیں، شہباز ہاتھ پاؤں ماررہے ہیں کہ کوئی انہیں وزیراعظم بنا دے۔ دیکھنا یہ ہے کہ شریف برادران سعودی عرب میں کیا کررہے ہیں، شہباز شریف راحیل شریف کے جہاز پر گئے ہیں، انہوں نے کوشش کی ہے کہ یہ تاثر دیا جائے کہ میں فوج آور عدلیہ کا ساتھی ہوں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: الزام لگانا ن لیگ کی عادت بن چکی
شہباز شریف نے ریاض سے فون کیا کہ وہ اعلیٰ شخصیات سے ملاقات کررہے ہیں لیکن اب سعودی عرب والے بھی شریف خاندان کے لیے کچھ نہیں کرسکیں گے۔ نواز شریف کو سعودی عرب نے نہیں بلایا لیکن شہباز شریف کے خوف سے وہ بھی چلے گئے۔ ملک کے وزیراعظم نواز شریف کو کہہ رہے ہیں کہ وہ اڈیالہ کو بھی جاتی امرا بنا دیں گے۔
پیپلز پارٹی کے مستقبل کے حوالے سے اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ وہ پیپلز پارٹی کا مستقبل اچھا دیکھ رہے ہیں، تمام جماعتوں میں انتشار ہے، پیپلزپارٹی میں کوئی انتشارنہیں، پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی قیادت میں اچھا پرفارم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ طاہرالقادری کے ساتھ سیاسی اتحاد نہیں کیا، پارٹی قیادت نے طاہرالقادری کے ساتھ شہداء سے اظہار یکجہتی کے لیے ملاقات کی۔
The post شہبازشریف کے خوف سے نوازشریف سعودی عرب گئے ہیں، اعتزازاحسن appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2CpPuNJ
0 comments:
Post a Comment