ایبٹ آباد: ہائی کورٹ نے مشال قتل کیس میں سزا یافتہ 25 ملزمان کی ضمانتیں منظور کرلی ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مشال قتل کیس میں سزا یافتہ 25 ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت پشاور ہائیکورٹ ایبٹ آباد بینچ میں ہوئی جس میں 25 ملزمان کی جانب سے ضمانت کی درخواست دائر کی گئی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : مشال قتل کیس میں گرفتار 57 ملزمان پر فرد جرم عائد
عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد کیس میں سزا یافتہ 25 ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں منظور کرلیں۔ گزشتہ سال مشال قتل کیس میں 57 گرفتار ملزمان پر فرد جرم عائد کی گئی تھی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : مشال قتل کیس میں گرفتار ایک اور ملزم نے اعتراف جرم کرلیا
واضح رہے کہ 14 اپریل کو مردان کی عبدالولی خان یونیورسٹی میں مشتعل طلبا کے ہجوم نے طالب علم مشال خان پر توہین مذہب کا الزام لگا کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا تھا۔
The post مشال قتل کیس میں سزا یافتہ 25 ملزمان کی ضمانتیں منظور appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2ossFRc
0 comments:
Post a Comment