Ads

نیازی صاحب نے جھوٹ بولنے اوریوٹرن کے عالمی ریکارڈ بنائے، شہبازشریف

 لاہور: وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ نیازی صاحب جھوٹوں کے کپتان بن چکے ہیں۔

وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ( ن) کی حکومت نے ہردورمیں عوام کی بے لوث خدمت کے ریکارڈ قائم کئے ہیں، ہمارا ہر دورعوامی خدمت سے عبارت ہے، ساڑھے چاربرس میں نیازی صاحب کی جماعت نے کے پی کے میں بد ترین کارکردگی دکھائی ہے، نیازی صاحب جھوٹوں کے کپتان بن چکے ہیں اور انہوں نے جھوٹ بولنے اوریوٹرن کے عالمی ریکار ڈ بنائے ہیں۔

وزیراعلی نے کہا کہ دھرنا گروپ نےعوام کی ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے کا ناقابل معافی جرم کیا ہے جب کہ ہرموقع پرجھوٹ اور بے بنیاد الزامات لگانے والوں کے اصل چہرے عوام کے سامنے آچکے ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: احد چیمہ وہ طوطا ہے جس میں شہباز شریف کی جان ہے، عمران خان

واضح رہے کہ گزشتہ روزعمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ احد چیمہ شہبازشریف کا فرنٹ مین ہے، احد چیمہ وہ طوطا ہے جس میں شہباز شریف کی جان ہے۔

The post نیازی صاحب نے جھوٹ بولنے اوریوٹرن کے عالمی ریکارڈ بنائے، شہبازشریف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2CGinl4
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment